.I did not find the complete version anywhere so I decided to write one here
ساقی کی ہر نگاہ پہ بل کھا کے پی گیا
لہروں سے کھیلتا ہوا لہرا کے پی گیا
اے رحمت تمام مری ہر خطا معاف
میں انتہا شوق میں گھبرا کے پی گیا
پیتا بغیر اذن یہ کب تھی مری مجال
در پردہ چشم یار کی شہ پا کے پی گیا
زاہد یہ میری شوخی رندانہ دیکھنا
توبہ کو توڑ تاڑ کے تھرا کے پی گیا
اُودھی اُودھی گھٹائیں آتی ہیں
مطربوں کی نوائیں آتی ہیں
کس کے گیسو کھلے ہیں ساون میں
مہکی مہکی ہوائیں آتی ہیں
آؤ صحنِ چمن میں رقص کریں
ساز لے کر گھٹائیں آتی ہیں
دیکھ کر اُن کی انکھڑیوں کو عدم
میکدوں کو حیائیں آتی ہیں
پاس رہتا ہے دور رہتا ہے
کوئی دل میں ضرور رہتا ہے
جب سے دیکھا ہے ان کی آنکھوں کو
ہلکا ہلکا سرور رہتا ہے
ایسے رہتے ہیں وہ میرے دل میں
جیسے ظلمت میں نور رہتا ہے
اب عدم کا یہ حال ہے ہر وقت
مست رہتا ہے چور رہتا ہے
یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے
یہ تیری نظر کا قصور ہے
کہ شراب پینا سکھا دیا
تیرے پیار نے،تیری چاہ نے
تیری بہکی بہکی نگاہ نے
مجھے اک شرابی بنا دیا
شراب کیسی،خمار کیسا
یہ سب تمھاری نوازشیں ہیں
پلائی ہے کس نظر سے تو نے
کہ مجھ کو اپنی خبر نہیں ہے
تیری بہکی بہکی نگاہ نے
مجھے اک شرابی بنا دیا
سارا جہان مست، جہاں کا نظام مست
دن مست،رات مست،سحر مست،شام مست
دل مست،شیشہ مست،صبو مست،جام مست
ہے تیری چشم مست سے ہر خاص و عام مست،
یوں تو ساقی ہر طرح کی تیرے مے خانے میں ہے
وہ بھی تھوڑی سی جو ان آنکھوں کے پیمانے ہے
سب سمجھتا ہوں تیری عشوہ کاری اے ساقی
کام کرتی ہے نظر نام ہے پیمانے کا
تیری بہکی بہکی نگاہ نے
مجھے اک شرابی بنا دیا
تیرا پیار ہے میری زندگی
تیری یاد ہے میری بندگی
تیرا پیار ہے بس میری زندگی
تیرا پیار ہے بس میری زندگی
نہ نماز آتی ہے مجھکو نہ وضو آتا ہے
سجدہ کر لیتا ہوں جب سامنے تو آتا ہے
بس میری زندگی تیرا پیار ہے
میں ازل سے بندہ-عشق ہوں،مجھے زہد و کفر کا غم نہیں
میرے سر کو در تیرا مل گیا مجھے اب تلاش حرم نہیں
میری بندگی ہے وہ بندگی جو بقید دہر و حرم نہیں
میرا اک نظر تمھیں دیکھنا، با خدا نماز سے کم نہیں
بس میری زندگی تیرا پیار ہے
بس میری زندگی تیرا پیار ہے
تیری یاد ہے میری بندگی
جو تیری خوشی وہ مری خوشی
یہ میرے جنوں کا ہے معجزہ
جہاں اپنے سر کو جھکا دیا
وہاں میں نے کعبہ بنا دیا
تیرا نام لوں زباں سے تیرے آگے سر جھکاؤں
میرا عشق کہہ رہا ہے میں تجھے خدا بنا لوں
تیرا نام میرے لب پر، میرا تذکرہ ہے گھر گھر
مجھے بھول جائے دنیا میں اگر تجھے بھلا دوں
میرے دل میں بس رہے ہیں تیرے بے پناہ جلوے
نہ ہو جس میں نور تیرا وہ چراغ ہی بجھا دوں
میرے بعد کس کو ستاؤ گے
کس کس کو ستاؤ گےمیرے بعد
عمر بھر پچھتاو گے تم مجھ کو ٹھکرانے کے بعد
کس پہ توڑو گے ستم پھر مرے مٹ جانے کے بعد؟
میرے بعد کس کو ستاؤ گے
میری وفائیں یاد کرو گے
رو رو کے فریاد کرو گے
مجھ کو تو برباد کیا ہے
اور کسے برباد کرو گے
دل جلوں سے دل لگی اچھی نہیں
رونے والوں سے ہنسی اچھی نہیں
دل لگی ہی دل لگی میں دل گیا
دل لگانے کا نتیجہ مل گیا
میں تو روتا ہوں کہ میرا دل گیا
تم کیوں ہنستے ہو تمہیں کیا مل گیا
جو پوچھا کہ کسطرح ہوتی ہے بارش،جبیں سے پسینے کی بوندیں گرا دیں
جو پوچھا کہ نغموں میں جادو ہے کیسا،،تو میٹھے تکلم میں باتیں سنا دیں
جو پوچھا شب و روز ملتے ہیں کیسے،تو چہرے پہ اپنے وہ زلفیں گرا دیں
جو پوچھا کہ کسطرح گرتی ہے بجلی نگاہیں ملائیں،ملا کر جھکا دیں
جو اپنی تمناؤں کا حال پوچھا تو جلتی ہوئی چند شمعیں بجھا دیں
میں کہتا رہ گیا
خطائے محبت کی اچھی سزا دی
میرے دل کی دنیا بنا کرمٹا دی
میرے بعد کس کو ستاؤ گے
مجھے کس طرح سے مٹاؤ گے
کہاں جا کے تیر چلاؤ گے
میری دوستی کی بلائیں لو
مجھے ہاتھ اٹھا کر دعائیں دو
تمھیں ایک قاتل بنا دیا
مجھے دیکھو خواہش-جان-جاں
میں وہی ہوں انوارنیم جاں
تمھیں اتنا ہوش تھا جب جہاں
نہ چلاؤ اس طرح تم زباں
کرو میرا شکریہ مہرباں
تمھیں بات کرنا سکھا دیا
یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے
یہ تیری نظر کا قصور ہے
کہ شراب پینا سکھا دیا
Comments
Post a Comment
Let me know your thoughts, questions, and suggestions about this.