Hai Kahan ka Irada Tmhara Sanam Lyrics in Urdu font

 آج کی بات پھر نہیں ہوگی یہ ملاقات پھر نہیں ہوگی
ایسے بادل تو پھر بھی آئیں گے ایسی برسات پھر نہیں ہوگی

رات اُنکو بھی یوں ہوا محسوس جیسے یہ رات پھر نہیں ہوگی
اِک نظر مُڑ کے دیکھنے والے کیا یہ خیرات پھر نہیں ہوگی

شبِ غم کی سحر نہیں ہوتی ہو بھی تو میرے گھر نہیں ہوتی
 زندگی تُو ہی مختصر ہوجا شبِ غم مختصر نہیں ہوتی

رازداروں سے بچ کے چلتا ھوں غم گساروں سے بچ کے چلتا ہوں
مجھ کو دھوکہ دیا سہاروں نے اب سہاروں سے بچ کے چلتاہوں

میں نے معصوم بہاروں میں تمہیں دیکھا ھے
میں نے رنگـین نظاروں میں تمہیں دیکھا ھے
میں نے پرنور ســـتاروں میں تمہیں دیکھا ھے
میرے معبود تیری پردہ نشینی کی قسم
میں نے اشکوں کی قطاروں میں تمہیں دیکھا ھے


ہم بتوں کو جو پیار کرتے ہیں
نقلِ پروردگار کرتے ہیں
اتنی قسمیں نہ کھاو گھبرا کر
جاوّ ہم اعتبار کرتے ہیں
اب بھی آجاو کچھ نہیں بگڑا
اب بھی ہم انتظار کرتے ہیں

سازِ ہستی بجا رہا ہوں میں
جشنِ مستی منا رہا ہوں میں
کیا ادا ہے نثار ہونے کی
ان سے پہلو بچا رہا ہوں میں
کتنی پختہ ہے میری نادانی
تجھ کو تجھ سے چھپا رہا ہوں میں
دل ڈبوتا ہوں چشمِ ساقی سے
مے کو مے سے ملا رہا ہوں میں
نہ ہم کچھ سمجھے نہ تم آئے کہیں سے
پسینہ پونچھیے اپنی جبیں سے

ہے کہاں کا ارادہ تمہارا صنم کس کے دل کو اداؤں سے بھلاؤ گے
سچ بتاؤ کہ اس چاندنی رات میں کس سے وعدہ کیا ہے کہاں جاو گے

دیکھو اچھا نہیں ہے تمہارا چلن یہ جوانی کے دن اور یہ شوخیاں
یوں نہ آیا کرو بال کھولے ہوئے ورنہ دنیا میں بدنام ہو جاؤ گے

آج جاؤ  نہ بے چین کر کے مجھے جان جاں دل دکھانا بری بات ہے
ہم تڑپتے رہیں گے یہاں رات بھر تم تو آرام کی نیند سو جاؤ گے

پاس آؤ  تو تم کو لگائیں گلے مسکراتے ہو کیوں دور سے دیکھ کر
یونہی گزرے اگر یہ جوانی کے دن ہم بھی پچھتائیں گے تم بھی پچھتاؤ  گے

بے وفا بے مروت ہے ان کی نظر یہ بدل جائیں گے زندگی لوٹ کر
حسن والوں سے دل کو لگایا اگر اے فنا دیکھو بے موت مر جاؤ  گے







Comments

Post a Comment

Let me know your thoughts, questions, and suggestions about this.

If you'd like to be friends

I love coffee. If you like me, consider buying me a cup of coffee.

My help is available at my website academiccoaching.ml to students applying for education abroad, academic coaching, graduate study applications, legal documents, and visa process.