Silent and Colorless!


Those among you who have some experience of writing a blog, book or a personal diary would have experienced it. You read something in your diary and you wonder “oh, is it really written by Mee?? I sound like a philosopher here”.
The same happened to me yesterday. I found something written by me and I can’t believe I wrote it long ago. I wrote it when I was a student of F.Sc Pre-Engineering Part-1 (or 2 may be). Read it and you will agree with me, I sound like a philosopher.

"زندگی میں یہ نظر، منظر، رنگ اور بے رنگی کے معنی بھی بڑے عجیب سے ہیں۔ یوں رنگ بدلتی ہے زندگی کہ انسان دنگ رہ جائے۔ اس قدر تیزی سے منظر بدلیں کہ نظر کسی منظر کو جذب نہ کر پائے۔ جیسے کوئی تیز رفتار ٹرین سامنے سے گزر رہی ہو تو بوگیوں کے رنگ مل کر ایک لکیر سی بنا دیتے ہیں۔کبھی ایسا ہو کہ بدلتے منظروں کے رنگ مل کر قوسِ قزح بنا دیں مگر لمحہ بھر بعد ہی کورے کاغذ کے سوا کچھ دکھائی نہ دے۔ روشنی ایک معمّہ ہے۔ قطرے کے ایک طرف شفاف بے رنگ اور قطرے سے گزر کر رنگ برنگ قوسِ قزح کی صورت۔ لحظہ بھر قبل یک رنگ اور لحظہ بھر بعد رنگ ہی رنگ۔ ہر نظّارہ کس قدر غیر یقینی ہے۔ جو بے رنگ نظر آتا ہے وہ اپنے اندر کائنات کے سب رنگوں کے سب ممکن کمبِنیشن سموئے ہوئے ہے اور جو رنگوں سے بھرپور نظر آتا ہے وہ دراصل صرف ایک جُز ہے۔ کُل اور جُز کا یہ عجیب معاملہ ہے۔ ہر جُز کُل کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ یہ رنگ اور یہ شور مچاتے سُر کائنات کی حقیقت ہیں مگر حقیقت خاموش ہے، بے رنگ ہے۔ جب شور کے سُر مل کر خاموشی میں ڈھل جائیں اور رنگ مل کر شفاف بے رنگ ہوجائیں تو کائنات کا ایک جُز کُل ہوجاتا ہے۔ دریا شور مچاتے ہیں۔ شور مچاتے دریا مل کر سمندر بن جائیں تو خاموش ہو جاتے ہیں۔ ہم آہنگی اسی کا نام ہے۔ موسیقی اصل میں یہی ہے۔ جب بہت سے بے ہنگم سُر مل کر ہم آہنگ ہو جائیں، یوں کہ سماعت کوئی شور، خلل اور انتشار محسوس نہ کرے تو اسی کا نام موسیقی ہے۔ ہم سب بھی کائنات کے چھوٹے چھوٹے شور مچاتے سُر ہیں، رنگ ہیں، جُز ہیں۔ جب کچھ خاص جُز مل جائیں تو موسیقیت پیدا ہوتی ہے، ہم آہنگی وجود میں آتی ہے اور کائنات مسکراتی ہے۔ مگر جب کہیں کُل کے کچھ جُز علیحدہ ہوجائیں تو شور اور انتشار پیدا ہوتا ہے۔ فطرت ایسا کوئی عمل پسند نہیں کرتی۔ ظلاق کو اسی لیے جائز اعمال میں ناپسندیدہ عمل کہا ہے۔ جُز علیحدہ ہوتے ہیں تو شور پیدا ہوتا ہے، بے چینی پیدا ہوتی ہے اور کائنات کے سکون میں خلل پڑتا ہے"۔

If you'd like to be friends

I love coffee. If you like me, consider buying me a cup of coffee.

My help is available at my website academiccoaching.ml to students applying for education abroad, academic coaching, graduate study applications, legal documents, and visa process.